موبائل فون پر شامل ٹیکسز میں فی الحال کمی کی تجویز زیر غور نہیں، پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص

بدھ 24 جنوری 2018 14:00

موبائل فون پر شامل ٹیکسز میں فی الحال کمی کی تجویز زیر غور نہیں، پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ موبائل فون پر شامل ٹیکسز میں فی الحال کمی کی تجویز زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ موبی لنک اور وارد کے انضمام کے بعد فور جی اور ایل ٹی ای خدمات کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس میں تمام ٹیکس شامل ہیں، ان میں کمی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :