بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی اسمبلی کو مہیا کیا جائے، ڈپٹی سپیکر

بدھ 24 جنوری 2018 14:00

بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیسز کا ریکارڈ قومی اسمبلی کو مہیا کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں 1290 سے زائد 10 سال سے کم عمر بچے ایسے واقعات کا شکار ہوئے ہیں۔

صرف لاہور میں 107 ایسے واقعات ہوئے، ان میں11 افراد کو پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ میں واقعہ ہوا فوری کارروائی ہوئی، جرائم دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں، ہم صوبوں کے درمیان جرائم کا موازنہ نہیں کرنا چاہتے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے جتنے واقعات کا ذکر کیا ہے اس پر اور ملک میں جتنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس ہوئے ہیں ان کا ریکارڈ مہیا کیا جائے۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ کبھی یہ روایت نہیں رہی کہ وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی ہو یا نکتہ اعتراض ہو، بدقسمتی سے ایک جماعت ایسی ہے جو پارلیمانی اقدار سے ہی ناواقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے حوالے سے موازنہ درست نہیں ہے۔