Live Updates

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں کورم پورا کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں کورم پورا کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رکھا اور کورم کی نشاندہی کردی تاہم کورم پورا ہونے پر انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ان کا نکتہ نظر بیان کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ اس دوران شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات