ذکی الرحمان لکھوی کی انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

ذکی الرحمان لکھوی کی انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی اس موقع درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست کوعدم پیروی کی بناء پرخارج کر دیا ۔واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی نے بھارتی تحقیقاتی رپورٹ کو کیس کا حصہ بنانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔ ذکی الرحمان لکھوی ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزم ہیں۔