انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے، سماعت 31 جنوری تک ملتوی

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے۔

(جاری ہے)

گواہوں میں انسپکٹر بلال نعیم اور عمران اختر نے بیان قلمبند کرادیئے ہیں۔

گواہوں کے بیان پر ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر کو ہمیشہ آخر میں بلایا جاتا ہے، ہم کیوں اس طریقہ کار کو ختم کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :