انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا بانی ایم کیو ایم کی طلبی کے لئے برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم، عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا بانی ایم کیو ایم کی طلبی کے لئے برطانوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی طلبی کے لئے برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو بانی ایم کیو ایم لندن بذر یعہ اشتہار طلبی پر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کیوں نہیں کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار جلد از جلد شائع کیا جائے اور اس پر بانی ایم کیو ایم کے لندن والے گھر کا پتہ دیا جائے ۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسکیوٹر خواجہ امیتاز کے پیش نہ ہونے پر ملزما ن پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ۔عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔