ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کا ہر ماہ کی آخری جمعرات عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کا ہر ماہ کی آخری جمعرات عوامی شکایات خود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پرڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی ناصراقبال نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات راولپنڈی بیورو کے دفتر میں خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کافیصلہ کیا بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی ناصراقبال عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات (آج ) جمعرات کو سہ پہر2 بجے 4 بجے تک سنیں گے اور جو درخواستیں ان کے دائر کار میں آتی ہوں گی ان کو وہ خود قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ دیگر درخواستیں/شکایات نیب ہیڈکوارٹرز کو قانون کے مطابق کارروائی کے لئے بھجوائیں گے۔ وہ قومی خزانے میں دانستہ اور نا دانستہ میں خورد برد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران ، بنک نادہندگان اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :