کرن جوہر نے سیاست دانوں کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کردیا

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

کرن جوہر نے سیاست دانوں کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء)معروف فلم ساز کرن جوہر نے منگل کو ولڈ اکنومک فورم کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت غلط بات ہے کہ نیوز پیپر اور سیاستدانوں کی نظر فلموں پر ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ معاشیاتی اور سماجی مسئلہ پر دھیان دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بڑی تنقید کرتے ہوئے سیاست دانوں کے بارے میں کہا کہ’آپ کسی ثفاقت کو قید کرنے کی کوشش نہیں کرسکتے، ملک کافی معاشیاتی اور سماجی مسئلے سے دوچار ہے، لیکن کبھی کبھار نیوز پیپر اور سیاستدان ان کے بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ ان کی ساری توجہ فلموں پر ہوتی ہیں البتہ اس سے فلم انڈسٹری کو طاقت تو ملتی لیکن یہ ایک بہت بٴْری بات ہے۔