چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 13:02

چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور میں کی گئی میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اسکرٹ کے بارے میں ونسٹن چرچل کے محاورے کی مثال دی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں، سوشل میڈیا پر میرے بیان کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتے ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ تقریر کی طوالت عورت کے اسکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں دلچسپی کیو ںدیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

یہ بات کہنے پر سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور چیف جسٹس معذرت کریںکے عنوان سے ٹرینڈ بھی بنایا گیا تھا۔ صارفین نے کہا کہ چیف جسٹس عورتوں کو ایک شے بنا کر پیش کر رہے ہیں، انہیں سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، عورت کی اسکرٹ کی لمبائی سے چیف جسٹس کا کوئی لینا دینا نہیں۔

متعلقہ عنوان :