واشنگٹن کی پابندیوں سے مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔روسی وزیر مواصلات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 13:01

واشنگٹن کی پابندیوں سے مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر نے  بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے۔روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو مقامی اداروں نے کہا تھا کہ امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں جو گزشتہ برس اٹھائیس نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :