زینب کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے،زینب کے والد کا پنجاب حکومت سے مطالبہ

تمام کوڑے دانوں کو ختم کیا جائے،ملزم کو سر عام سزا دی جائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 12:52

زینب کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے،زینب کے والد کا پنجاب حکومت ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)زینب کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے،زینب کے والد کی حکومت سے اپیل،تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کے والد مین انصاری نے کہا ہے کہ پریس کانفرس میں مجھے بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔میرا پنجاب حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے۔اور سر عام  عبرت ناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زینب کے والد کا کہنا تھا کہ میری پنجاب حکومت سے ایک درخواست کہ زینب کے نام پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے۔

اور جس طرح کے کوڑے دان میں زینب کو قتل کرکے پھینکا گیا اس طرح کے کوڑے دانوں کو بھی ختم کرنا چاہئیے۔جس دن زینب اغوا ہوئی اگر پولیس اسی دن کاروائی کرتی یو شاید آج زینب زندہ ہوتی۔جب کہ زینب کی والدہ کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل موت کا مستحق ہے۔اور اسے سر عام سزا ملنی چاہئیے۔