پی ٹی آئی دبئی کے صدر جناب عرفان افسر اعوان صاحب کی زیر قیادت ایک اجلاس منقعد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 جنوری 2018 12:51

پی ٹی آئی دبئی کے صدر جناب عرفان افسر اعوان صاحب کی زیر قیادت ایک اجلاس ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2018ء) پی ٹی آئی دبئی کے صدر جناب عرفان افسر اعوان صاحب کی زیر قیادت ایک اجلاس منقعد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب چودھری محمد سرور صاحب تھے۔ اس کے علاوہ اُس اجلاس میں ابوظہبی کے صدر جناب رضوان بنگش صاحب ، شارجہ ریجن کے نائب صدر جناب حضرت جان اورکزئی صاحب اور فنانس سیکرٹری دبئی جناب جمشید فاضل صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

دیگر مہمانانِ گرامی جناب سید حلیم شاہ صاحب، جناب کامران ریاض صاحب، جناب شاھد نذیر وڑائچ صاحب، جناب ناصر خان صاحب ، ڈاکٹر رحمینہ صاحبہ اور دبئی کی تمام ونگز کے صدور نے شرکت کی۔ چودھری سرور صاحب نے اپنے بیان میں کہا کے اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کا بہت مثبت کردار ہے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چودھری سرور صاحب نے آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس کو بتایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے پاکستان سے واضع اکژریت سے جیتے گی۔

جس کے لیے انہوں نے یہ کہا کے جلد پی ٹی آئی اپنے تمام اوورسیز چیپٹرز میں تربیتی مراکز بناۓ گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ آخر میں پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی گئی اور صدر دبئی ریجن جناب عرفان افسر اعوان صاحب نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔‎