راﺅ انوار احمد اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 12:46

راﺅ انوار احمد اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس آج ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار احمد اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج بلایا گیا ہے، جس میں نقیب اللہ محسود قتل کے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اپنے دفتر میں طلب کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ راﺅ انوار احمد کو اداروں کی سرپرستی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :