کے پی کے اسمبلی کے رکن نے ساتھی پارلمینٹرین پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 12:46

کے پی کے اسمبلی کے رکن نے ساتھی پارلمینٹرین پر الزامات کی تحقیقات کا ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن ضیاءاللہ آفریدی نے کہا کہ شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے کیوں کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ضیاءاللہ آفریدی نے اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرائی ہے جس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان پر تحریک انصاف کی خاتون رکن کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضیاءاللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواءجمع کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد کی لابی میں صوبائی وزیر شاہ فرمان اور تحریک انصاف کی خاتون رکن کے درمیان غیر اخلاقی اور شرمناک الزامات کا تبادلہ ہوا، جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھا اس طرح کے واقعات صوبے کےعوام کے لئے باعث شرم ہیں۔اس واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور مذکورہ ہوٹل سے واقعے کی ریکارڈنگ حاصل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :