امریکا کا روس پر شام میں کیمیائی حملوں کا الزام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 12:46

امریکا کا روس پر شام میں کیمیائی حملوں کا الزام
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شام میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والی حالیہ کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتے ہے کیونکہ وہ ماسکو میں جاری خانہ جنگی کی حمایت کرتا ہے۔پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے روس شام کے معاملات میں شامل ہوا ہے، چاہے کوئی بھی حملہ کرے روس مشرقی غوطہ میں متاثرین کی داد رسی کرتا ہے اور بے شمار شامیوں کو کیمائی ہتھیار سے نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کل کے حملے میں 20 شہری، جس میں زیادہ تر بچے شامل تھے کلورین گیس کے حملے سے متاثر ہوئے جبکہ مشرقی غوطہ میں حملے کے بعد وہاں کے متاثرین کا سانس لینا مشکل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ روس نے اپنے شامی اتحادیوں کی پشت پناہی کی ہے، جو امریکا کے ساتھ اس کے وعدے کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں ووٹ ڈالنے کے معاملے پر روس کو ویٹو کرنے سے روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے اس طرح کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 29 ممالک کے سفارتکار پیرس میں سر جوڑ کر بیٹھے ہیں کہ شام میں کمیائی حملے کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں پر پابندی لگائی جائے۔خیال رہے کہ روس اور چین نے اقوام متحدہ میں مغربی اتحادیوں کی اس کوشش کو روک دیا تھا، جس میں وہ ہتھیاروں کے استعمال پر دمشق پر پابندی عائد کرنا چاہتے تھے۔تاہم گزشتہ روز کے اجلاس میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے والے یا ان کی پشت پناہی کرنے والوں سے متعلق فہرست ترتیب کے لیے معمولات کا تبادلہ خیال کرنے والے ممالک کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :