پریس کانفرنس سے قبل رانا ثنااللہ نے مجھے زیادہ بات نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ والد زینب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 12:35

پریس کانفرنس سے قبل رانا ثنااللہ نے مجھے زیادہ بات نہ کرنے کی ہدایت ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء): زینب کے قاتل کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تو اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ اس پریس کانفرنس پر کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں جس کے بعد زینب کے والد کے بیان نے مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے بتایا کہ پریس کانفرنس سے قبل صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے مجھے ہدایات دیں ، رانا ثنا اللہ نے مجھ سے کہا کہ صرف ملزم کی سزا کے مطالبے پر بات کریں، باقی بات بعد میں کیجئیے گا۔ زینب کے والد حاجی امین نے کہا کہ ان کی یہ ہدایت میری سمجھ سے باہر تھی ، ہو سکتا ہے کہ انہیں خوف ہوکہ میں کچھ اور نہ کہہ دوں۔