قصور کےشہریوں کو عمران کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ ، نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 12:31

قصور کےشہریوں کو عمران کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ ، نماز جنازہ ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء): قصور کی ننھی پری زینب کے قاتل کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ اہل محلہ نے عمران کی گرفتاری اور اس کی سفاکیت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ زینب کو انصاف دلوانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے اور ورثا کے ساتھ ہمدردی کرنے والا ہی ننھی پری کا قاتل نکلا، عمران عرف مانا بظاہر تو بھولا بھالا ہی نظر آتا ہے ، اور اپنی معصومیت کے لیے اس نے مذہب کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔

ملزم عمران کے محلے داروں اور شہریوں سے اسے سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس درندہ صفت انسان کو سر عام پھانسی دی جائے ، مقامی افراد نے عمران کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ملزم کے ہمسایہ محمد یاسین نے کہا کہ ایسے درندہ صفت انسان کے ساتھ عبرتناک سلوک ہونا چاہئیے۔ حاضراں بی بی کا کہنا تھا کہ ایسے معصوم چہرے کے پیچھے چھُپے بھیڑیے کو چوراہے میں پھانسی دینی چاہئیے۔ اشرف گجر نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی اس سفاک انسان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرے گا۔ جبکہ مفتی حامد علی قادری نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر ذمہ دار عالم دین اس درندہ صفت اور سفاک انسان کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھائیں گے۔