شہباز شریف نے خود ہی رانا ثنا اللہ کے جھوٹ کا پول کھول دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 12:30

شہباز شریف  نے خود ہی رانا ثنا اللہ کے جھوٹ کا پول کھول دیا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) رانا ثنا اللہ کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ سے جب ایک پروگرام میں سوال کیاگیاکہ وزیر اعلی شہباز شریف زینب کے قتل سے پہلے قتل کی گئی بچیوں کے گھر کیوں نہیں گئے۔تو اس پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ شہباز شریف قصور میں ہر متاثرہ بچی کے گھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ملزم کے قانون کی گرفت میں آنے کے بعد وزیراعلی شہباز شریف کی طرف سے ایک پریس کانفرس کی گئی جس میں شہباز شریف نے کہا کہ زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور اسے انصاف مل گیا ہے لیکن اب وہ باقی تمام بچیوں کے گھر بھی جائیں گے جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں تا ہم رانا ثنا اللہ پہلے ہی یہ دعوی کر چکے ہیں کہ شہباز شریف ان تمام متاثرہ بچیوں کے گھر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :