مجلس پاکستان کے تحت منعقد تقریب۔۔۔ پاکستان کے موجودہ حالت کے زمیدار کرپٹ سیاست دان ہیں . ڈاکٹر سید وسیم اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 جنوری 2018 12:25

مجلس پاکستان کے تحت منعقد تقریب۔۔۔  پاکستان کے موجودہ حالت کے زمیدار ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2018ء -محمد خرّم خان نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے موجودہ MPA رکن پنجاب اسمبلی اور نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہےکے پاکستان میں نظام حکومت غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے ، اور موجودہ حکومت کے کرپٹ سیاست دان کی وجہ سے آج وطن عزیز مشکلات سے دو چار ہے ، گزشتہ روز مجلس پاکستان ریاض کی طرف سے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے اعزاز میں ایک اعشایہ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں عالمی منظر نامہ اور پاکستان کا کردار کے بارے میں اظہار خیال کیا گے .

جس میں پاکستان کے حالت پر بھی روشنی ڈالی گئی اس دعوت میں مجلس پاکستان کی طرف سے مختلف سیاسی پارٹیز جس میں پاکستان تحریک انصاف پی ایم یل نون، پیپل پارٹی اور باقی پارٹی کو بھی دعوت دی گئی پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید وسیم کو مجلس پاکستان کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے نواز گیا . پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کے لیے دعا خیر کی گئی .‎

متعلقہ عنوان :