اسکرٹ کے حوالے سے چرچل کی مثال دی تھی‘

مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا‘ لاہور تقریر سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں ،سوشل میڈیا پر اس بات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کا تنقید کا جواب

بدھ 24 جنوری 2018 13:06

اسکرٹ کے حوالے سے چرچل کی مثال دی تھی‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے اسکرٹ کے حوالے سے چرچل کی مثال دی تھی‘ مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا‘ لاہور تقریر سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا پر اس بات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے لاہور خطاب میں اسکرٹ کے تذکرے پر تنقید کے جواب میں کہا کہ لاہور تقریر سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ میں نے اسکرٹ کے حوالے سے چرچل کی مثال دی تھی۔ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اس بات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی۔