برطانیہ میں لارڈ نذیر کے گھر پر چوری،

چور اہم دستاویزات لے اڑے لارڈ نذیر نے چوری میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا

بدھ 24 جنوری 2018 13:06

برطانیہ میں لارڈ نذیر کے گھر پر چوری،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) برطانیہ میں پاکستانی لارڈنذیراحمدکے گھرمیں چوری کی واردات ہوئی ہے، لارڈ نذیر نے چوری میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا ،لارڈ نذیر احمد کے روتھرہیم میں واقع گھر پر چوری کی واردات میں اہم دستاویزات بھی چوری ہوگئیں جس وقت چوری کی گئی اس وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے سلسلے میں لندن گیا ہوا تھا واپسی پر چوری کا پتہ چلا۔ ان کا کہنا ہے کہ چور گھر سے ضروری اشیا سمیت ضروری دستاویزات لے گئے ہیں جبکہ اس واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم صورتحال بہت جلد واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :