Live Updates

عمران خان نے غلط بیانی کی ،

پرویز خٹک اور کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے، داور کنڈی عمران خان ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی نوٹنکی سمجھتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 12:59

عمران خان نے غلط بیانی کی ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرانے سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی، پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے، عمران خان ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی نوٹنکی سمجھتے ہیں۔ بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داور کنڈی نے کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پشاور میٹرو سمیت مختلف جاری منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں، ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں شاہ محمود، چودھری سرور، محمودالرشید کا نہ آنا اختلافات کا عندیہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی نے ان کے پاس استعفے جمع کروا دیئے ہیں جس پر مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔انکوائری کے مطالبے پر عمران خان نے ایم این اے داور کنڈی کو شوکاز دیا تھا، داور کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات