پاک افغان سرحد کے قریب اورکزئی ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ ، 2 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بدھ 24 جنوری 2018 12:59

پاک افغان سرحد کے قریب اورکزئی ایجنسی میں   امریکی ڈرون حملہ ، 2 افراد ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سپین ٹل کے علاقے میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :