سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کرنے کی اندرونی کہانی

راؤ انوار کو بیرون ملک فرار کروانے میں سندھ پولیس نے معاونت کی ، نئے انکشافات سامنے آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 12:20

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر طیارے سے آف لوڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء) : سابق ایس ایس پی راؤ انواور کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیاتھا ۔ راؤ انوار نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں شناخت ہونے پر فوراً ہی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ راؤ انوار کے پرواز سے آف لوڈ کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راؤ انوار کو بیرون ملک فرار کروانے میں سندھ پولیس نے معاونت کی تھی۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ راؤ انوار نے بیرون ملک دورے کے لیے پہلی مرتبہ اسلام آباد ائیر پورٹ استعمال کیا۔ نجی ٹی وی چینل نے معاونت فراہم کرنے والے اہلکاروں کی تصاویر بھی حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے دبئی کے 67 دورے کیے اور سب کراچی ائیر پورٹ سے ہی کیے۔

تاہم راؤ انوار کو این او سی دئے جانے کا معاملہ زیر غور ہے جس پر تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ کس نے فراہم کیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نےجب راؤ انوار سے سوالات کیے تو وہ ان کے جوابات نہیں دے سکے۔ امیگریشن اہلکار تیمور قمر ، خاتون شفٹ انچارج شبانہ صدیقی نے خود بہادری کی مثال قائم کی۔ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے راؤ انوار کو تیمور قمر نے ہی ٹریس کیا۔ تیمور قمر راؤ انوار کوشبانہ صدیقی کے پاس لے کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اہلکاروں پر دباؤ بھی ڈالا کیا جس کے بعد ان کا بورڈنگ پاس منسوخ کروایا اور باقاعدہ طور پر ائیرلائن سے آف لوڈ کروا دیا ۔ مزید کیا انکشافات سامنے آئے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :