الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 12:17

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی ہے۔تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرا پارٹی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرا پارٹی انتخابات میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ممبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ بہت زیادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پریہ بات ہوچکی ہے جواب مکمل جمع کروائیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ ریکارڈ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے مزید وقت دیں پیش کر دوں گا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف تاخیری حربہ استعمال کررہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ کم ازکم ایک سال رکھنا چاہیے تھا، درخواست پر مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی۔