لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لئے بھجوائے گئے نوٹس پرجواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 12:17

لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لئے بھجوائے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست پر مزید کارروائی 29 جنوری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارے کو ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے، قانونی رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس بھجوا دئیے، استدعا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :