معصوم بچیوں کا قاتل میرا بیٹا نہیں ہو سکتا،زینب کے قاتل عمران کی والدہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 12:13

معصوم بچیوں کا قاتل میرا بیٹا نہیں ہو سکتا،زینب کے قاتل عمران کی والدہ ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)معصوم بچیوں کا قاتل میرا بیٹا نہیں ہو سکتا،زینب کے قاتل عمران کی والدہ کا بیان۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کی والدہ کا بیان کا سامنے آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ معصوم بچیوں کو قتل کرنے والا میرا بیٹا نہیں ہو سکتا جب کہ ملزم عمران کی والدہ نے پولیس کو عمرا ن کی گرفتاری سے متعلق بھی مدد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر بچوں کو چیزیں دیکھ کر بہلاتا تھا اور ملزم کی چھوٹی موٹی وارداتوں سے متعلق پہلے سے علم تھا۔اب زینب کا قتل قانون کی گرفت میں آ چکا ہے تو زینب کے والدین اور اہل محلہ سمیت پوری پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ زینب کے قاتل کو سر عام سزا دی جائے۔