ْگلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی‘حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 24 جنوری 2018 12:28

ْگلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ‘ ٹریفک وارڈنز کی تربیت مکمل ہوچکی ہے ‘دو ہفتے کیلئے جدید ٹریفک کورس اسلام آباد پولیس کے تعاون سے کرایا جائے گا جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک کانسٹیبلز شہرمیں خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شاہراہوں کی ٹریفک ڈیزائننگ کیلئے سروے کیا گیا ہے تمام نئے تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پابند کیا جارہاہے کہ پارکنگ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :