Live Updates

خواجہ آصف نا اہلی کیس سے متعلق تحریک انصاف کو اہم شواہد مل گئے،عدالت کے سامنے لانے کا دعوی

خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے۔عمران خان کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 12:00

خواجہ آصف نا اہلی کیس سے متعلق تحریک انصاف کو اہم شواہد مل گئے،عدالت ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) خواجہ آصف نا اہلی کیس میں اہم پیش رفت ،پی ٹی آئی کا اہم ثبوت سامنے لانے کا دعوی۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نا اہلی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس متعلق پاکستان تحریک انصاف کا اہم دستاویزی ثبوت لانے کا دعوی سامنے آیا ہے۔اس متعلق عثمان ڈار کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کیس کی سماعت سے پہلے اہم پیش رفت سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ دستاویزی شواہد عدالت کے رو برو پیش کیے جائیں گے جس کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نا اہلی یقینی ہے۔جب کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے بے نامی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے اور خواجہ آصف نے بے نام ٹرانزیکشن سے منی لانڈرنگ کی۔ اب یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس بن چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات