زینب کے قتل عمران کی ازدواجی زندگی کے کالے کرتوت بھی سامنے آگئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 11:47

زینب کے قتل عمران کی ازدواجی زندگی کے کالے کرتوت بھی سامنے آگئے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)زینب کو قتل کرنے والے ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں،ایک شادی راولپنڈی سے بھگا کر لائی گئی لڑکی سے کی۔تفصیلات کے مطابق زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم عمران نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

اور ایک شادی اس نے جس لڑکی سے کی اس کو وہ راولپنڈی سے بھگا کر لایا تھا۔اور اس وجہ روالپنڈی میں وہ حوالات میں بھی رہ چکا ہے۔زینب کو قتل کرنے والا ملزم پہلے بھی حوالات کی ہوا کھا چکا ہے۔اور اس کیس سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے جس سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔