سعودی محکمہ پاسپورٹ ، شروعات میں سیاحتی ویزے گروپس کو جاری کیے جائیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 24 جنوری 2018 11:46

سعودی محکمہ پاسپورٹ ، شروعات میں سیاحتی ویزے گروپس کو جاری کیے جائیں ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)  سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سیاحتی ویزے ابتداء میں گروپس میں جاری کیے جائیں گے ۔ سیاحتی پروگرام ترتیب دینے والے آپریٹرز آن لائن اسکا بندوبست کرینگے اور اس کی شرائط اور تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔ محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں سیاحتی ویزسے متعلق جو شرائط و ضوابط بیان کئے جارہے ہیں وہ مکمل طور پر درست نہیں۔

ایسی کئی باتوں کا تذکرہ مقامی ذرائع ابلاغ میں کیا جارہا ہے جن کی بابت ابھی کوئی حتمی فیصلہ ہی نہیں ہوا۔ کن ممالک کے شہریو ں کو سیاحتی ویزے جاری ہونگے اس حوالے سے یہ اطلاع کہ فلاں فلاں ممالک کے شہریوں کو ہی ویزے دیئے جائیں گے درست نہیں۔

(جاری ہے)

سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تفصیلات جاری ہونگی۔ سرکاری گزٹ میںشائع کی جائیں گی۔ محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی مہیا ہونگی۔

محکمہ نے توجہ دلائی کہ سیاحتی ویزے کے اجراءکی تیاریاں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مکمل تال میل پیدا کرکے کی جارہی ہیں۔ محکمہ سیاحت تمام متعلقہ فریقوں کے یہاں غیر ملکی سیاحوں کے خیر مقدم کے انتظامات کی تکمیل کا جائزہ لے رہا ہے۔محکمے کا کہناہے کہ سیاحتی ویزوں کانظام بین الاقوامی تناظر میں تیار ہوگا۔ لچکدا ر ہوگا۔ زیادہ جدید شکل کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :