سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تجدید کے لیے آئے ہوئے ایک پاکستانی مرد کے پاسپورٹ پر خاتون کی تصویر چسپاں کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 24 جنوری 2018 11:39

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تجدید کے لیے آئے ہوئے ایک پاکستانی مرد کے پاسپورٹ ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) پاکستانی شخص نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 15اگست کواپنا پاسپورٹ تجدید کیلئے محکمہ پاسپورٹ بھیجا گیا تھا۔ جس پر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ نادرا کے بعد محکمہ پاسپورٹ بھی مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے لگ گیا ہے۔ نادرا کے دفتر میں تو یہ غلطی عام تھی لیکن محکمہ پاسپورٹ نے بھی یہ سب شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے اس غلطی کو نوٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کے پاسپورٹ پر عورت کی تصویر لگا دی گئی۔ تنویراحمد کا پاسپورٹ 15اگست2017 ء کو ختم ہوا تو اس نے آن لائن دوبارہ پاسپورٹ جمع کروا دیا مگر جب اس کا پاسپورٹ اسلام آباد سے تجدیدہو کر سعودی عرب پہنچا تو اس کے نئے پاسپورٹ پر نام تو اسی کا تھا مگر اس کی تصویر ایک عورت کی تصویر سے تبدیل ہو چکی تھی۔ تنویراحمد کا کہنا ہے کہ وہ اب جدہ آفس کے چکر لگا رہا ہے مگر اس کا پاسپورٹ درست نہیں کیا جا رہا۔ اس نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا پاسپورٹ درست کیا جائے تاکہ وہ پاکستان جا سکے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تجدید کے لیے آئے ہوئے ایک پاکستانی مرد کے پاسپورٹ ..

متعلقہ عنوان :