زینب عمران کے ساتھ اطیمنان سے کیوں گئی ، عمران کی والدہ زینب کے گھر کیا کرتی تھی ؟ نئے انکشافات سامنے آ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 11:30

زینب عمران کے ساتھ اطیمنان سے کیوں گئی ، عمران کی والدہ زینب کے گھر ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء): زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا جس کے بعد عمران علی سے پولیس تفتیش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ دوران تفتیش عمران علی نے مزید انکشافات کیے ۔

(جاری ہے)

عمران علی نے بتایا کہ میری والدہ سلمیٰ بی بی زینب کے گھر صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھیں لیکن انہوں نے چند ماہ قبل ہی کام چھوڑ دیا تھا کیوںکہ انہیں ہٹا دیا گیا تھا ۔

عمران نے بتایا کہ والدہ سلمیٰ بی بی کے زینب کے گھر میں کام کاج کی وجہ سے میرا بھی ان کے گھر میں آنا جانا تھا ، یہی وجہ ہے کہ جب میں نے زینب کو اپنے پاس بُلایا تو وہ بڑے اطیمنان سے بغیر کسی ڈر کے میرے پاس آگئی اور پُر اعتماد انداز میں میرے ساتھ چلنے لگی ۔ عمران نے مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی دیکھیں: