ملزم کے گھر پرچھاپے کے دوران پولیس کو زینب کے قاتل کی ملی جیکٹ نے پولیس کا کام آسان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 11:20

ملزم کے گھر پرچھاپے کے دوران پولیس کو زینب کے قاتل کی ملی جیکٹ نے پولیس ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) زینب کا قاتل عمران علی اپنی جیکٹ کی وجہ سے پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق قصور میں قتل کی گئی ننھی زینب کے قاتل عمران علی سے متعلق خبر آئی ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد جو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی اس میں ملزم نے ایک زپ والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔جس کے کاندھوں پر دو بٹن لگے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن مسئلہ یہ پیش آ رہا تھا کہ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جیکٹ کا رنگ سفید نظر آ رہا تھا۔

چھا پے کے دوران عمران کے گھر سے ایک ایسی ہی جیکٹ مل تھی جس کے کاندھوں پر دو بٹن لگے تھے جس کی مدد سے پولیس زینب کے قاتل تک پہنچ گئی۔جس کے بعد اس کا ڈی این اے کروایا گیا جو میچ کر گیا۔اور اس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس میں اس کی والدہ نے پولیس کو مدد فراہم کی۔