ملزم کا پکڑا جانا پولیس کی نہیں بلکہ ماموں کے بیٹے کی کوشش سے ممکن ہوا۔ والد زینب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 11:20

ملزم کا پکڑا جانا پولیس کی نہیں بلکہ ماموں کے بیٹے کی کوشش سے ممکن ہوا۔ ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء) : قصور کی ننھی زینب کا قاتل گذشتہ روز پکڑا گیا۔ قاتل کے پکڑے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ہمراہ پریس زینب کے والد نے بھی پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

زینب کے والد محمد امین نے پریس کانفرنس میں جانے سے قبل نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کا پکڑا جانا پولیس کی نہیں بلکہ میرے ماموں کے بیٹے کی کوشش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نےکہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد عمران کی نقل و حرکت مشکوک ہو گئی تھی جسے میرے ماموں کے بیٹے نے نوٹ کیا اور اس کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس کو ملزم کے حوالے سے ثبوت بھی ہم نے فراہم کیے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :