چیف جسٹس نے خواتین سے متعلق حالیہ بیان پر معذرت کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 11:11

چیف جسٹس نے خواتین سے متعلق حالیہ بیان پر معذرت کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر معذرت کر لی ۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے ایک تقریب میں چرچل کی تقریر کو کوٹ کیا تھا۔ میں اس پر معذرت کرتا ہوں ۔ میں عورتوں کی عزت کرتا ہوں، اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو درست کرنا چاہوں گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے لے کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔

مجھے اپنے کمنٹس پر افسوس ہے ، میں نے کراچی کی تقریر میں اسکرٹ سے متعلق چرچل کی بات کی مثال دی تھی ۔ ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ خواتین ہیں ، سوشل میڈیا پر اس بات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ،  میں نے کسی خاص جنس کے لیے بات نہیں کی تھی البتہ اگر میرے بیان سے کسی عورت کو دُکھ ہوا ہو تو میں معذرت چاہوں گا۔

متعلقہ عنوان :