زینب قتل کیس:ملزم عمران انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 11:08

زینب قتل کیس:ملزم عمران انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) زینب سمیت قصور میں 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کو آج سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں جج شیخ سجاد ملزم عمران کے خلاف مقدمات کی سماعت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پولیس ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جس کے بعد عمران پر عائد بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا ہے ۔بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ چیف منسٹر نے زینب کیس کے جلد فیصلے کی درخواست کی ہے جس پر میں میڈیا کے ذریعے ہی چیف منسٹر کو پیغام دے رہا ہوں کہ اس کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز کو کہہ دیا ہے کہ وہ زینب کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں اور جلد از جلد کیس کا فیصلہ کریں۔ادھر برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتاری کے لیے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملزم کے گھر گئے، انہیں گرفتار کرکے گھر کی تلاشی لی، ملزم عمران کی گرفتاری کے لیے اس کی والدہ نے بھی مدد کی۔ملزم کاڈی این اے جب میچ ہوا تو پھر اس کی گرفتاری ہی آخری کام رہ گیا تھا، زینب قتل کیس، چھاپے کے دوران ملزم عمران کے گھر سے جیکٹ ملی تھی۔

جیکٹ کے دونوں بٹن کی مدد سے پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق تفتیش کرنیوالے پولیس افسران کے سامنے ملزم نے زیادہ پس وپیش نہیں کی فوراًاعتراف کیا 5بچیوں سے زیر تعمیر گھروں میں زیادتی کی اور ان کا قتل کیا۔پکڑے جانے کے ڈرسے بچوں کاگلاگھونٹ کرقتل کرتاتھا۔زینب سمیت3بچیوں کو زیادتی،قتل کے بعدکوڑے میں پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :