عمران چھت پر آ کر مجھے آئی لو یو کہتا اور اشارے کرتا تھا ۔ قصور کی رہائشی کم سن بچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 11:04

عمران چھت پر آ کر مجھے آئی لو یو کہتا اور اشارے کرتا تھا ۔ قصور کی رہائشی ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء): قصور کی ننھی پری زینب کے قاتل کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا ۔ زینب کا قاتل محلے دار نکلے گا یہ تو کسی نے نہیں سوچا تھا لیکن عمران علی کی گرفتاری کے بعد سے ہی اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی خاندان نے بتایاکہ جب بھی ہماری بچی دکان سے کوئی چیز لینے جاتی تھی تو عمران اس کے ساتھ بد تمیزی کرتا تھا ، بچی کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی اکثر آ کر مجھے بتاتی تھی ، تو میں نے اسے اپنے والد کو بتانے سے منع کیا البتہ میں نے عمران کے گھر والوں سے شکایت کی کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔

متاثرہ بچی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرسوں جب میں چھت پر گئی تو عمران بھی اپنی چھت پر موجود تھا ، مجھے دیکھ کر اُس نے مجھے آئی لو یو کہا اور اشارے کیے ۔ اپنی جیب سے چیز نکال کر مجھے دینا چاہی میں نے انکار کیا تو عمران نے مجھے کہا کہ تم میرے ذرا ہاتھ آﺅ، پھر دیکھنا میں تمہارا کیا حشر کرتا ہوں۔ عمران کے بچیوں کےساتھ دست درازی کے قصے اب سننے میں آ رہے ہیں ، متاثرہ بچی نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: