زینب کے قاتلوں کا پہلے سے علم تھا لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی وجہ سے چھپا کر رکھا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 11:00

زینب کے قاتلوں کا پہلے سے علم تھا لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)زینب کے قاتلوں کا شہباز شریف کو پہلے سے علم تھا لیکن انہوں اسے بھی سیاست مقاصد کے لیے استعمال کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاید مسعو د نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتلوں کا شہباز شریف اور پولیس اداروں کو علم تھا تا ہم شہباز شریف اس معاملے کو ابھی میڈیاپر نہیں لانا چاپتے تھے اور اسے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

اور ممکن تھا کہ کسی خاص سیاسی موقع کے بعد اس خبرکو ہیرو بننے کے لیے استعمال کرتے۔لیکن یہ خبر میڈیا پر صبح لیک ہو گئی جس کی وجہ سے اس خبر کو چھپانا نا ممکن ہو گیا لیکن شہباز شریف اس کو بھی اپنے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ زینب کا قتل سیاسی ایشو نہیں تھا لیکن اسے سیاسی ایشو بنایا گیا جو کہ بہت افسوس ناک بات ہے۔