اورکزئی ایجنسی میں امریکی ڈرون طیارے کے حملہ2ہلاک متعدد زخمی‘دومزائلیوں سے افغان مہاجرین کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈرساتھی سمیت مارا گیا-پولیٹیکل انتظامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 10:54

اورکزئی ایجنسی میں امریکی ڈرون طیارے کے حملہ2ہلاک متعدد زخمی‘دومزائلیوں ..
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔اورکزئی ایجنسی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرون نے کمانڈر احسان عرف خورئے کے گھر پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کمانڈر احسان عرف خورئے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر ہوا تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں احسان عرف خورئے جو مبینہ طور پر حقانی گروپ کمانڈر تھا اور اس کا ساتھی ناصر محمود ہلاک ہوگئے۔بعد ازاں ایس ایچ او ٹل امیر زمان نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ناصر محمود عرف خاوری کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :