عالمی عدالت انصاف کا بھارت کو کلبھوشن کے کیس میں 17اپریل تک جوابی مراسلہ جمع کرانے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 10:31

عالمی عدالت انصاف کا بھارت کو کلبھوشن کے کیس میں 17اپریل تک جوابی مراسلہ ..
ہیگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں بھارت کو 17اپریل تک جوابی مراسلہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے17جنوری کو جاری آرڈر میں بھارت اور پاکستان کو جواب جمع کرانے کے لیے تاریخوں سے آگاہ کیا ہے، بھارت کو 17اپریل 2018 تک جوابی مراسلہ جمع کرانے اور پاکستان کو اپنا جواب الجواب 17 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارت عالمی عدالت انصاف میں پہلا جواب ستمبر میں جمع کرا چکا ہے جبکہ پاکستان نے 13 دسمبر 2017 کو اپنا جواب جمع کرایا تھا۔عالمی عدالت انصاف دستاویزی جوابات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :