آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، محکمہ موسمیات

بدھ 24 جنوری 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ قلات منفی 9، استور، گوپس منفی 7، کالام، کوئٹہ منفی 6، گلگت اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :