انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 24 جنوری 2018 10:07

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2018ء) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے محمد موسیٰ نے جنوبی افریقہ کے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کا 190 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 11 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ علی زریاب 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :