امریکا میں7اعشاریہ 9کی شدت کا زلزلہ‘ سونامی کی وارننگ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 08:38

امریکا میں7اعشاریہ 9کی شدت کا زلزلہ‘ سونامی کی وارننگ جاری
 واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا ہے کہ امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، الاسکا اور برٹش کولمبیا سمیت امریکا کے دیگرساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :