اسلام آباد ،زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر نواز شریف نے شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش دی

بدھ 24 جنوری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) قصور کی 7 سالہ بچی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی زینب انصاری کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی ایسی ہی فرانزک لیب بنانی چاہئیں،کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور حکومت پنجاب پر فخر ہے، اور پنجاب پولیس کے خاموش ہیروز نے بھی بہت اچھا کام کیا۔