چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب کے قاتل کو جلد سے جلد اور سخت سے سخت سزا دینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جنوری 2018 00:01

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب کے قاتل کو جلد سے جلد اور سخت سے سخت ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب کے قاتل کو جلد سے جلد اور سخت سے سخت سزا دینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے منگل کی شب لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی نے عدالت سے اپیل کی کہ قاتل کو جلد سے جلد اور عبرت ناک سزا دی جائے۔

وزیراعلی کی اپیل پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رات گئے حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ زینب کے قاتل کو جلد سے جلد اور سخت سے سخت سزا دینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ جبکہ انہوں نے شہباز شریف کو بھی ہدایت کی ہے کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جائے۔