پریس کانفرنس کا ڈرامہ بے نقاب،مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو بولنے بھی نہ دیا

زینب کے والد نے بولنا چاہا تو انکا مائیک شہباز شریف نے بند کر دیا جب کہ ترجمان پنجاب حکومت نے انکے سامنے سےمائیک اٹھا لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 23:52

پریس کانفرنس کا ڈرامہ بے نقاب،مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ) :پریس کانفرنس کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا،مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو بولنے بھی نہ دیا۔مقتولہ زینب کے والد نے بولنا چاہا تو انکا مائیک شہباز شریف نے بند کر دیا جب کہ انکے ساتھ بیٹھے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان نے انکے سامنے سےمائیک اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم 14روز بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف حکومتی اداروں کا ٹیم ورک اپنی مثال آپ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی تو پنجاب کے اداروں کی تعریف و توصیف کے پل باندھ دئیے۔ کئی معاملات پر بے شرمی کی انتہا دیکھنے کو ملی،اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ بچی کے والد کے سامنے حکومتی افسران اور وزرا اپنی حکومت کی کارکردگی پر مبالغہ کرتے ہوئے تالیاں بجاتے رہے۔

کئی موقعوں پر پریس کانفرنس وزراء اور وزیراعلی پنجاب کی تالیاں اور قہقہوں سے گونجتی رہے۔مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو بولنے بھی نہ دیا۔مقتولہ زینب کے والد نے بولنا چاہا تو انکا مائیک شہباز شریف نے بند کر دیا جبکہ انکے ساتھ بیٹھے ملک احمدخان نے انکے سامنے سےمائیک اٹھا لیا۔یاد رہے کہ زینب کے والد نے بھی نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
پریس کانفرنس کا ڈرامہ بے نقاب،مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو ..

متعلقہ عنوان :