میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نگرانی کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیوں لگانے کیلئے لاہور بورڈ کو ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت لینا ہوگی

منگل 23 جنوری 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نگرانی کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیوں لگانے کیلئے لاہور بورڈ کو ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت لینا ہوگی‘ سکولایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام بورڈز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ اساتذہ کو نگرانی پر لگایا جاتا ہے جبکہ ایک سکول سے دو یا دو سے زیادہ اساتذہ کی خدمات لینے سے سکول خالی ہوجاتا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ امتحانات میں ڈیوٹی لگانے سے قبل ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے جو استاد بغیر اجازت امتحان میں نگرانی کے لیے ڈیوٹی پر گیا۔ اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :