گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے پروفیسر منیر احمد سیفی سپرد خاک

منگل 23 جنوری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے پروفیسر منیر احمد سیفی جومختصرعلالت کے بعد گزشتہ روز ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میںرضائے الہیٰ سے وفات پاگے تھے اُن کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے گھر کے قریب اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں اد ا کی گئی اوران کے آبائی قرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ آستانہ عالیہ اکوڑخٹک کے سجاد نشین پیر صاحبزادہ ابراہیم روحانی سیفی نے پڑھائی پروفیسر منیر احمد سیفی کی نمازجنازہ میںآزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے رکن حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء سید نسیم یوسف ،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرمری کے رہنماء طاہر حمید ،سید بلال بخاری، سید مبین الحق بخاری ،مسلم لیگ(ن) مری کے نوجوان رہنماء راجہ عامر حماد عباسی ،،معروف نعت خواں عابد محمود نقشبندی سمیت مری شہر کی سیاسی سماجی شخصیات ،اہل علاقہ اور عزیزاقارب نے کثیر تعداد شرکت کی اور مرحوم کے بھائی نذیر احمد چوہدری سے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :