چیئرمین مجلس عاملہ پی پی پی تحصیل مری ثاقب علی عباسی کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد سیاسی مقدمات بنانے کی شدید مذمت

منگل 23 جنوری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین مجلس عاملہ پی پی پی تحصیل مری ثاقب علی عباسی کیخلاف گھوڑا گلی پولیس کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد سیاسی مقدمات بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوے پی پی تحصیل مری کے صدر نذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،انفارمیشن سیکرٹری سید علی رضا شاہ کاظمی،پی پی پی مری کے صدر خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ، مری سٹی کے سینئر نائب صدر محمد امتیاز مغل،جنرل سیکرٹری سرفراز خان ستی،انفارمیشن سیکرٹری راجہ فیصل سید،علماء ومشائخ ونگ تحصیل مری کے صدر قاری اکسیر عباسی،محمد شعیب غنی،راجہ زبیر حسین،اکابر عباسی،خرم چغتائی،ملک ضامن ،ناصرمیر،خرم میر ،عمران عباسی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے جھوٹے مقدمات کی قائم کر کے سیاسی ورکروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں اگر فی الفور یہ مقدمات ختم نہ کئے گئے تو ہر پلیٹ فارم پر ان جھوٹے مقدمات کیخلاف بھر پور احتجاج کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :